تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) معوذات سے مراد قرآن مجید کی آخری تین سورتیں ہیں۔ یعنی سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ ناس-
(2) اگر بیماری ایسی ہو جس کا تعلق پورے جسم سے ہے۔ (مثلا بخار) یا حفاظت وبرکت کے لئے دم کرنا ہو تو سر سے پاؤں تک پورے جسم پر ہاتھ پھیرنا چاہیے۔
(3) کسی کو دم کیا جائے تو اس کے جسم پر ہاتھ پھیر ے جایئں۔
(4) اگر مریض اور دم کرنے والے مرد اور عورت کے درمیان محرم والا رشتہ ہو یا وہ میاں بیوی ہو ں تو دم کرتے وقت مریض کے جسم پر ہاتھ پھیرنا درست ہے ورنہ اس سے پرہیز کیا جائے۔
(5) عورت بھی اپنے آپ کو، دوسری عورتوں کو اور محرم مردوں کو یا خاوند کو دم کرسکتی ہے۔