تشریح:
فوائد و مسائل: (1) اگر مسجد میں چند افراد مل کر بیٹھے ہوئے ہوں تو ان کے پاس آنے والا انہیں سلام کرے۔
(2) سلام کا جواب ضرور دینا چاہیے۔
(3) [عليك] ایک آدمی کے لیے اور [عليكم] زیادہ زیادہ افراد کے لیے ہوتا ہے لیکن ایک آدمی کو بھی [عليكم] کہنا درست ہے۔