تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) ۔مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق اور بعض دیگر محقین نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ جبکہ شیخ البانی اور دکتور بشارعواد نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ آخرالذکر دونوں شیوخ کو مذکورہ روایت کی تصیح میں وہم ہوا ہے۔ حق اور راحج بات یہی ہے کہ یہ روایت ضعیف ہے کیونکہ شعبی کا حضرت ام سلمہ ؓ سے سماع ثابت نہیں علاوہ ازیں مذکورہ باب کی باقی دو روایتیں بھی باتفاق محققین ضعیف ہیں۔ بنا بریں گھر سے نکلتے وقت کی کوئی بھی مسنون دعا ہمارے علم میں نہیں ہے۔ واللہ اعلم۔