تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) یہود ونصاریٰ کے رسم ورواج کی پیروی کرنا گمراہی کا باعث ہے۔
(2) یہود ونصایٰ اور ہندوؤں کے تہوار میں شریک ہونا ان کی محبت پیدا کرتا ہے جس کے نتیجے میں ان کا مذہب بھی اچھا محسوس ہونے لگتا ہے۔ جب اسلام کے مقابلے میں کفر کے طور طریقے اچھے لگنے لگیں تو پھر نام ونہاد ایمان کا باقی رہنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔
(3) باع سے مراد وہ فاصلہ ہے جو دونوں ہاتھوں کے سروں کے درمیان اس وقت ہوتا ہےجب دونوں باز ومخالف سمتوں میں دائیں بائیں پھیلالیے جائیں۔ ہاتھ ذراع سے مراد ہاتھ کی انگلیوں سے کہنی تک کا فاصلہ ہے۔
(4) سانڈے کے بل میں گھسنے کی کوشش کرنا ایک نا معقول حرکت ہے لیکن یہودونصاریٰ کی پیروی میں یہ مسلمان یہ بھی نہیں دیکھیں گے کہ یہ کام یا سوچ درست بھی ہے یا نہیں بغیر سوچے سمجھے اس کی پیروی شروع کردینگے۔
(5) اس پیش گوئی پر عمل کی موجودہ دور میں متعدد مثالیں ہیں جیسے آج سے چند سال قبل جب سوشلزم کا تصور نیانیا سامنے آیا تو مسلمانوں میں سے بعض لوگوں نے قرآن وحدیث کی نصوص کی اس انداز سے تاویل شروع کردی کہ جس سے سوشلزم کا اسلام میں شامل ہونا ثابت کیا جاسکے۔ جب روس نے سوشلزم کے اس تصور کو چھوڑدیا تو انھی لوگوں نے قرآن مجید سے مغربی جمہوریت اور مادر پدرآزادی کے حق میں دلائل تلاش کرنے شروع کردیے۔ اسی طرح مغرب کی تہذیبی و ثقافتی یلغار ہے۔ جس کا مسلمانوں کی نسل نو بڑی تیزی سے شکار ہوتی جارہی ہے۔اعاذناالله منه۔