تشریح:
ہمارے فاضل محقق نے اس روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ جبکہ شیخ البانی ؒ نے حسن اور الموسوعة الحديثية کے محققین نے صحیح لغیرہ قرار دیا ہے نیز انھوں نے کہا ہے کہ اس مسئلہ کی بابت صحیح بخاری میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے ایک دفعہ وضو کیا تو وضو کے اعضاء کو ایک ایک مرتبہ دھویا۔ تفصیل کے لیے دیکھیے: (الموسوعه الحديثية مسند أحمد :293/1، حديث:151،149)