قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزُّهْدِ (بَابُ الثَّنَاءِ الْحَسَنِ)

حکم : ضعیف 

4226. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ أَبُو سِنَانٍ الشَّيْبَانِيُّ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَعْمَلُ الْعَمَلَ فَيُطَّلَعُ عَلَيْهِ فَيُعْجِبُنِي قَالَ لَكَ أَجْرَانِ أَجْرُ السِّرِّ وَأَجْرُ الْعَلَانِيَةِ

مترجم:

4226.

حضرت ابو ہریرہ ؓ سے رو ایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اللہ کے رسول ﷺ! میں ایک عمل کرتا ہو ں (میرا ارادہ اسے ظاہر کرنے کا نہیں ہوتا لیکن) لو گو ں کو اس کا پتہ چل جا تا ہے تو مجھے اچھا لگتا ہے۔ رسول اللہ نے فرمایا: ’’تجھے دو ثواب ملیں گے۔ خفیہ نیکی کا ثواب اور علانیہ نیکی کا ثواب۔‘‘