تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) بعض گناہ دوسرے گناہوں سے چھوٹے بڑے ہوتے ہیں۔ جتنا بڑا گناہ ہوگا اس کی معافی کے لئے اتنی بڑی نیکی کی ضرورت ہے۔
(2) وہ شخص اپنے گناہ پرنادم تھا۔ اور اس کی معافی کے لئے ہر کفارہ ادا کرنے کوتیارتھا۔ اس وجہ سے وہ گناہ نماز کی برکت سے معاف ہوگیا۔ جو شخص نادم نہ ہو۔ گناہ کو معمولی سمجھے اس کا چھوٹا گناہ بھی بڑا ہوجاتاہے۔
(3) آیت کے شان نزول سے اس کا مطلب اور مفہوم واضح ہوجاتا ہے لیکن آیت میں مذکور حکم امت کے سب افراد کےلئے ہوتا ہے۔
(4) گناہ ہوجائے تو فورا کوئی نیکی کرنی چاہیے مثلاً نفل نماز پڑھ کر گناہ کی معافی کی دعا کرے۔ یا صدقہ خیرات کرے یا کوئی اور نیکی کرے جو اس گناہ کی معافی سے مناسبت رکھتی ہو۔ مثلاً ذکر و اذکار، تلاوت اور نفلی روزہ وغیرہ۔