تشریح:
فوائدو مسائل:
(1) فرشتے اللہ کی مقدس مخلوق ہیں۔ جو اللہ کے حکم سے مختلف فرائض انجام دیتے ہیں۔
(2) انسانوں کی روح قبض کرنے کےلئے بھی فرشتے مقرر ہیں۔ جن کا سردار وہ ہے جس حدیث میں ملک الموت (موت کافرشتہ) کہا گیا ہے۔ اور عوام میں اس کا نام عزرائیل مشہور ہے۔
(3) فرشتے قریب الوفات آدمی کے پاس آکر اسے مخاطب کرتے ہیں۔ اس وقت وہ انھیں دیکھتا اور ان کی باتیں سنتا ہے۔ لیکن دوسرے انسان انھیں نہیں دیکھ سکتے۔ اور نہ ہی ان کی بات ہی سن سکتے ہیں۔
(3) روح ایک غیر مادی وجود ہے۔ جس کی موجودگی میں جسم زندہ کہلاتا ہے۔ لیکن فرشتے اسے نکالتے، پکڑتے، اس سے بات کرتے اور بُرے انسان کی روح کو سزا بھی دیتے ہیں۔
(4) آسمان ایک ٹھوس وجودہے۔ جس کے دروازے ہیں جو بند ہوتے ہیں اور کھلتے ہیں۔ اور فرشتے ان سے آتے جاتے ہیں۔
(5) نیک روح کو آسمان پر لے جایاجاتا ہے۔ اوراس کا خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ جب کہ بری روح کو آسمان تک لے جایا جاتا ہے۔ لیکن اسے اوپر جانے کی اجازت نہیں ملتی۔
(6) قبر کا عذاب بھی ان غیبی معاملات میں شامل ہے۔ جس پر ایمان لانا ضروری ہے۔ اگرچہ موجودہ جسمانی حواس کے ساخت اس کا ادراک ممکن نہیں مومن کے لئے راحت بھی اسی قبیل سے ہے۔