تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) فوت ہونے والے نیک آدمی کو فرشتے خوشخبری دیتے ہیں۔ چنانچہ اسے اللہ کے پاس جانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ تاکہ جلد از جلد وہ نعمتیں حاصل کرسکے جو اللہ نے پیارے بندوں کےلئے تیار کی ہیں۔
(2) فوت ہونے والے بُرے آدمی کو فرشتوں کی خوف ناک کیفیت سے پتہ چل جاتا ہے۔ کہ وہ سزا کا مستحق ہے۔ پھر فرشتے بھی اسے یہی خبر دیتے ہیں۔ تو اسے مزید یقین ہوجاتا ہے۔ اس لئے اس کو مرنے سے خوف آتا ہے۔ اور وہ اللہ کے پاس جانا نہیں چاہتا۔