تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) موت ایک وجودی چیز ہے جو قیامت کے دن ایک محسوس شکل میں سامنے آئے گی۔
(2) موت کو محسوس شکل میں ظاہر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ دونوں فریقوں کو موت کے ختم ہوجانے میں کوئی شک نہ رہے۔
(3) موت کا ذبح ہوجانا اھل جنت کے لیے مزید خوشی کا باعث ہو گا۔ اور اہل جہنم کے لیے مزید غم کا باعث ہوگا۔
(4) یہ اعلان اس وقت کیا جائے گا جب شفاعت کی وجہ سے نجات پانے والے جنت میں جا چکیں گے اور جہنم میں صرف وہی باقی رہ جائیں گے جن کے لیے خلود کا فیصلہ ہو چکا ہو گا۔