قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: صفات و شمائل للنبی صلی اللہ علیہ وسلم

سنن ابن ماجه: كِتَابُ السُّنَّةِ (بَابُ فَضْلِ عُمَرَؓ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

102 .   حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ: أَخْبَرَنِي الْجُرَيْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ: أَيُّ أَصْحَابِهِ كَانَ أَحَبَّ إِلَيْهِ؟ قَالَتْ: «أَبُو بَكْرٍ» قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّهُمْ؟ قَالَتْ: «عُمَرُ» قُلْتُ: ثُمَّ أَيُّهُمْ؟ قَالَتْ: «أَبُو عُبَيْدَةَ»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: سنت کی اہمیت وفضیلت 

  (

باب: حضرت عمر کے فضائل و مناقب

)
  تمہید باب

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

102.   حضرت عبداللہ بن شقیق رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے عرض کیا: نبی ﷺ کو اپنے کس صحابی سے سب سے زیادہ محبت تھی؟ انہوں نے کہا: ابوبکر ؓ سے۔ میں نے کہا: ان کے بعد کون (زیادہ محبوب تھے؟) فرمایا: عمر ؓ۔ میں نے کہا: پھر کون ؟ فرمایا: ابو عبیدہ ؓ۔