Ibn-Majah:
The Book of the Sunnah
(Chapter: The Virtues Of Sa'd Bin Abu Waqqas)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
131.
حضرت سعد بن ابو وقاص ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں پہلا عربی ہوں، جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا۔
تشریح:
جہاد میں کسی بھی کام میں سبقت ارو پیش قدمی باعث فخر ہے۔ اور اللہ کے احسان کے تذکرہ کے طور پر بطور امتنان و تشکر اس قسم کا شرف ذکر کر دینے میں کوئی حرج نہیں۔
ترقیم حرف کمپنی (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
137
٧
ترقيم دار الرّسالة العالمية (جامع خادم الحرمين للسنة النبوية)
ترقیم دار الرسالہ العالمیہ (خادم الحرمین الشریفین حدیث ویب سائٹ)
131
٨
ترقيم فؤاد عبد الباقي (دار السلام)
ترقیم فواد عبد الباقی (دار السلام)
131
تمہید کتاب
تمہید باب
٭پیدائش اور نام و نسب: نام و نسب یوں ہے: سعد بن مالک بن وہیب بن عبدمناف بن زہرہ بن کلاب قریشی زہری اور کنیت ابو اسحاق ہے۔ آپ ہجرت نبوی سے تقریبا تیس سال پہلے پیدا ہوئے۔ آپ عشرہ مبشرہ میں سے ایک، عرب کے شاہسوار، حضرت عمر کی شوریٰ کے اہم رکن اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے سب سے پہلے عرب تیر انداز ہیں۔ رسول اللہ ﷺ کے ماموں زاد بھائی ہیں۔ اسلام لانے والوں میں آپ کا تیسرا نمبر ہے۔ حضرت عمر فاروق کے حکم سے آپ نے کوفہ شہر کی بنیاد رکھی اور اسے خوب صورت سائنسی طریق پر استوار کیا۔
٭ حلیہ مبارک: آپ بلند قامت، فربہ جسم اور قوی و مضبوط تھے۔ بال گھنے تھے۔ آخری عمر میں خضاب لگاتے تھے۔ آپ نے پچاس سال کی عمر میں وادی عقیق مدینہ منورہ میں وفات پائی۔
٭ ازواج و اولاد: آپ نے نو شادیاں کیں، ان سے آپ کے اٹھارہ بیٹے اور اتنی ہی بیٹیاں پیدا ہوئی۔ سب سے بڑے بیٹے، اسحاق کے نام پر ابواسحاق کنیت رکھی۔
حضرت سعد بن ابو وقاص ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں پہلا عربی ہوں، جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا۔
حدیث حاشیہ:
جہاد میں کسی بھی کام میں سبقت ارو پیش قدمی باعث فخر ہے۔ اور اللہ کے احسان کے تذکرہ کے طور پر بطور امتنان و تشکر اس قسم کا شرف ذکر کر دینے میں کوئی حرج نہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
قیس بن ابی حازم کہتے ہیں کہ میں نے سعد بن ابی وقاص ؓ کو کہتے سنا: میں پہلا عربی شخص ہوں جس نے اللہ کی راہ میں تیر چلایا۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Qais said: “I heard Sa’d bin Abu Waqqas say: ‘I am the first of the Arabs to shoot an arrow in the cause of Allah.’” (Sahih)