موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا (بَابُ مَا جَاءَ فِي قِيَامِ اللَّيْلِ)
حکم : صحیح
1330 . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ ذُكِرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ نَامَ لَيْلَةً حَتَّى أَصْبَحَ قَالَ ذَلِكَ الشَّيْطَانُ بَالَ فِي أُذُنَيْهِ
سنن ابن ماجہ:
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ
باب: رات کا قیام(نماز تہجد)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
1330. حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کی موجودگی میں ایک شخص کا ذکر ہوا کہ وہ رات سے صبح تک (ساری رات) سویا رہا، آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اس شخص کے کانوں میں شیطان نے پیشاب کر دیا تھا۔‘‘