قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَاب الصِّيَامِ (بَابُ صِيَامِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

1735.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ قَالَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ مِنْكُمْ أَحَدٌ طَعِمَ الْيَوْمَ قُلْنَا مِنَّا طَعِمَ وَمِنَّا مَنْ لَمْ يَطْعَمْ قَالَ فَأَتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِكُمْ مَنْ كَانَ طَعِمَ وَمَنْ لَمْ يَطْعَمْ فَأَرْسِلُوا إِلَى أَهْلِ الْعَرُوضِ فَلْيُتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِهِمْ قَالَ يَعْنِي أَهْلَ الْعَرُوضِ حَوْلَ الْمَدِينَةِ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: روزوں کی اہمیت وفضیلت

 

کتاب تمہید  (

باب: عاشورے کا روزہ

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

1735.   حضرت محمد بن صیفی انصاری ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے عاشورا کے دن ہمیں فرمایا: ’’کیا تم میں سے کسی نے آج کھانا کھایا ہے؟‘‘ ہم نے کہا: ہم میں سے بعض نے کھانا کھایا ہے، بعض نے نہیں کھایا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’دن کے باقی حصے کا روزہ پورا کرو، جس نے کھانا کھایا ہے، (وہ بھی روزہ رکھ لے) اور عروض والوں کو بھی کہلا بھیجو کہ وہ دن کے باقی حصے کا روزہ پورا کریں۔‘‘ راوئِ حدیث بیان کرتے ہیں کہ’’عروض‘‘ والوں سے آپ کی مراد مدینہ کے قریب و جوار کے لوگ تھے۔