موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ الرَّجُلِ يُطَلِّقُ امْرَأَتَهُ ثَلَاثًا فَتُزَوَّجُ فَيُطَلِّقُهَا قَبْلَ أَنْ يَدْخُلَ بِهَا أَتَرْجِعُ إِلَى الْأَوَّلِ)
حکم : صحیح
1932 . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ امْرَأَةَ رِفَاعَةَ الْقُرَظِيِّ جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنِّي كُنْتُ عِنْدَ رِفَاعَةَ فَطَلَّقَنِي فَبَتَّ طَلَاقِي، فَتَزَوَّجْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِيرِ، وَإِنَّ مَا مَعَهُ مِثْلُ هُدْبَةِ الثَّوْبِ، فَتَبَسَّمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: «أَتُرِيدِينَ أَنْ تَرْجِعِي إِلَى رِفَاعَةَ؟ لَا، حَتَّى تَذُوقِي عُسَيْلَتَهُ، وَيَذُوقَ عُسَيْلَتَكِ»
سنن ابن ماجہ:
کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل
باب: جس عورت کو مرد تین طلاقیں دے دے ، پھر وہ ( دوسرے مرد سے) نکاح کر لے اور دوسرا مرد اس سے خلوت کرنے سے پہلے طلاق دے دے کیا وہ پہلے خاوند سے دوبارہ نکاح کر سکتی ہے؟
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
1932. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ حضرت رفاعہ قرظی ؓ کی بیوی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: میں رفاعہ قرظی ؓ کے نکاح میں تھی۔ اس نے مجھے طلاق دے دی اور بتہ طلاق (آخری طلاق) بھی دے ڈالی۔ (اس کے بعد) میں نے حضرت عبدالرحمٰن بن زبیر سے نکاح کر لیا۔ (لیکن) ان کے پاس تو جو کچھ ہے وہ کپڑے کے سرے کی طرح ہے۔ نبی ﷺ مسکرائے اور فرمایا: تم دوبارہ رفاعہ (ؓ) سے نکاح کرنا چاہتی ہو؟ نہیں، نہیں، (یہ نہیں ہو سکتا) حتی کہ تو اس (عبدالرحمٰن) سے لذت حاصل کرے اور وہ تجھ سے لذت حاصل کرے۔