قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ النِّكَاحِ (بَابُ حُسْنِ مُعَاشَرَةِ النِّسَاءِ)

حکم : ضعیف

ترجمۃ الباب:

1980.   حَدَّثَنَا أَبُو بَدْرٍ عَبَّادُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ: حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أُمِّ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: لَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُوَ عَرُوسٌ بِصَفِيَّةَ بِنْتِ حُيَيٍّ، جِئْنَ نِسَاءُ الْأَنْصَارِ فَأَخْبَرْنَ عَنْهَا، قَالَتْ: فَتَنَكَّرْتُ وَتَنَقَّبْتُ فَذَهَبْتُ، فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَيْنِي فَعَرَفَنِي، قَالَتْ: فَالْتَفَتَ، فَأَسْرَعْتُ الْمَشْيَ، فَأَدْرَكَنِي فَاحْتَضَنَنِي، فَقَالَ: «كَيْفَ رَأَيْتِ؟» قَالَتْ: قُلْتُ: أَرْسِلْ، يَهُودِيَّةٌ وَسْطَ يَهُودِيَّاتٍ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: نکاح سے متعلق احکام و مسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: عورتوں سے حسن سلوک

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

1980.   حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: جب رسول اللہ ﷺ (جنگ خیبر سے واپس) مدینہ تشریف لائے تو آپ حضرت صفیہ بنت حیی ؓ کے دولہا بنے۔ انصار کی عورتیں آئیں، انہوں نے مجھے صفیہ ؓ (کے حسن و جمال) کے بارے میں بتایا۔ میں بھیس بدل کر نقاب پہن کر (دلہن کو دیکھنے) چلی گئی۔ رسول اللہ ﷺ کو میری آنکھ نظر آئی تو آپ نے مجھے پہچان لیا۔ اور میری طرف متوجہ ہوئے۔ میں تیزی سے چلی (گھر سے باہر نکلنے لگی) نبی ﷺ نے مجھے آ لیا اور مجھے آغوش میں لے لیا۔ اور فرمایا: تم نے (دلہن کو) کیسا پایا؟ میں نے کہا: چھوڑئیے! یہودی عورتوں میں سے ایک عورت ہے۔