قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ التِّجَارَاتِ (بَابُ كَسْبِ الْحَجَّامِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2166.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَيِّصَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ، فَنَهَاهُ عَنْهُ، فَذَكَرَ لَهُ الْحَاجَةَ، فَقَالَ: «اعْلِفْهُ نَوَاضِحَكَ»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: سینگی لگانے والے کی کمائی

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2166.   حضرت حرام بن محیصہ ؓ اپنے والد (حضرت سعد بن محیصہ بن مسعود انصاری ؓ) سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ انہوں نے نبی ﷺ سے سینگی لگانے والے کی کمائی کے متعلق دریافت کیا تو نبی ﷺ نے انہیں اس سے منع فرمایا۔ انہوں نے اپنے حاجت مند (اور مفلس) ہونے کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: اس کا اپنے اونٹوں کو چارہ کھلا دو۔