موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ التِّجَارَاتِ (بَابُ السَّلَمِ فِي الْحَيَوَانِ)
حکم : صحیح
2285 . حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَسْلَفَ مِنْ رَجُلٍ بَكْرًا وَقَالَ إِذَا جَاءَتْ إِبِلُ الصَّدَقَةِ قَضَيْنَاكَ فَلَمَّا قَدِمَتْ قَالَ يَا أَبَا رَافِعٍ اقْضِ هَذَا الرَّجُلَ بَكْرَهُ فَلَمْ أَجِدْ إِلَّا رَبَاعِيًا فَصَاعِدًا فَأَخْبَرْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَعْطِهِ فَإِنَّ خَيْرَ النَّاسِ أَحْسَنُهُمْ قَضَاءً
سنن ابن ماجہ:
کتاب: تجارت سے متعلق احکام ومسائل
باب: جانور کی بیع سلم
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
2285. حضرت ابو رافع ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک آدمی سے جوان اونٹ قرض لیا اور فرمایا: جب زکاۃ کے اونٹ آئیں گے، ہم تجھے (ایک اونٹ) ادا کر دیں گے۔ جب اونٹ آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ابو رافع! اس شخص کو اس کا جوان اونٹ ادا کر دو۔ لیکن مجھے چار دانت یا اس سے زیادہ عمر والا اونٹ ہی ملا۔ میں نے نبی ﷺ کو (صورت حال سے) آگاہ کیا تو آپ نے فرمایا: وہی دے دو، بہترین لوگ وہ ہوتے ہیں جو اچھے طریقے سے (قرض) ادا کرتے ہیں۔