قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الصَّدَقَاتِ (بَابُ الْحَبْسِ فِي الدَّيْنِ وَالْمُلَازَمَةِ)

حکم : ضعیف

ترجمة الباب:

2428 .   حَدَّثَنَا هَدِيَّةُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ حَدَّثَنَا الْهِرْمَاسُ بْنُ حَبِيبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِغَرِيمٍ لِي فَقَالَ لِي الْزَمْهُ ثُمَّ مَرَّ بِي آخِرَ النَّهَارِ فَقَالَ مَا فَعَلَ أَسِيرُكَ يَا أَخَا بَنِي تَمِيمٍ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: صدقہ وخیرات سے متعلق احکام ومسائل 

  (

باب: قرض (کی عدم ادائیگی ) کی وجہ سے قید کرنا اور ساتھ رہنا

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2428.   حضرت ہرماس بن حبیب رخمۃ اللہ علیہ اپنے والد (حضرت حبیب بن ثعلبہ) سے اور وہ ہرماس کے دادا (حضرت ثعلبہ تمیمی عنبری ؓ) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: میں اپنے ایک مقروض کو لے کر نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ نے مجھ سے فرمایا: (یہ جہاں جائے) اس کے ساتھ رہو۔ پھر نبی ﷺ شام کے وقت میرے پاس سے گزرے تو فرمایا: اے بنی تمیم کے بھائی! تمہارے قیدی کا کیا بنا؟