قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الرُّهُونِ (بَابُ تَلْقِيحِ النَّخْلِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2471.   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَهِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ أَصْوَاتًا فَقَالَ مَا هَذَا الصَّوْتُ قَالُوا النَّخْلُ يُؤَبِّرُونَهَا فَقَالَ لَوْ لَمْ يَفْعَلُوا لَصَلَحَ فَلَمْ يُؤَبِّرُوا عَامَئِذٍ فَصَارَ شِيصًا فَذَكَرُوا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنْ كَانَ شَيْئًا مِنْ أَمْرِ دُنْيَاكُمْ فَشَأْنُكُمْ بِهِ وَإِنْ كَانَ مِنْ أُمُورِ دِينِكُمْ فَإِلَيَّ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: رہن ( گروی رکھی ہوئی چیز) سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: مادہ کھجور میں نر کھجور کا پیوند لگانا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2471.   حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کو کچھ (لوگوں کی) آوازیں سنائی دیں تو آپ نے فرمایا: یہ آواز کیسی ہے؟ عرض کیا گیا: لوگ کھجوروں کو پیوند لگا رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا: اگر وہ ایسے نہ کریں تو بھی درست ہے۔ چنانچہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے اس سال پیوند نہ لگائے تو پھل بہت خراب آیا۔ انہوں نے نبی ﷺ سے یہ صورت حال عرض کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: اگر تمہاری دنیا کا کوئی معاملہ ہو تو اسے خود (اپنے تجربات اور رائے کی روشنی میں) انجام دے لیا کرو۔ اگر تمہارے دین کا معاملہ ہو تو میری طرف رجوع کیا کرو۔