موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ الْوَفَاءِ بِالْبَيْعَةِ)
حکم : صحیح
2871 . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ عَنْ حَسَنِ بْنِ فُرَاتٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَتْ تَسُوسُهُمْ أَنْبِيَاؤُهُمْ كُلَّمَا ذَهَبَ نَبِيٌّ خَلَفَهُ نَبِيٌّ وَأَنَّهُ لَيْسَ كَائِنٌ بَعْدِي نَبِيٌّ فِيكُمْ قَالُوا فَمَا يَكُونُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ تَكُونُ خُلَفَاءُ فَيَكْثُرُوا قَالُوا فَكَيْفَ نَصْنَعُ قَالَ أَوْفُوا بِبَيْعَةِ الْأَوَّلِ فَالْأَوَّلِ أَدُّوا الَّذِي عَلَيْكُمْ فَسَيَسْأَلُهُمْ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنْ الَّذِي عَلَيْهِمْ
سنن ابن ماجہ:
کتاب: جہاد سے متعلق احکام ومسائل
باب: بیعت پرقائم رہنا
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
2871. حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا: بنی اسرائیل کے (انتظامی معاشرتی دینی اور دنیاوی) امور کی دیکھ بھال ان کے انبیاء ؑ کرتے تھے۔ جب کوئی نبی فوت ہوجاتا تو دوسرا نبی اس کا جانشین ہوجاتا۔ (لیکن) میرے بعد تمہارے اندر کوئی نبی آنے والا نہیں۔ صحابہ کرام ؓ نےعرض کیا: اے اللہ کے رسولﷺ پھر (ان معاملات کا) کیا ہوگا؟ آپﷺ نے فرمایا خلفاء ہوں گے اوربہت زیادہ ہوں گے۔ انھوں نے عرض کیا: پھر ہم کیا کریں؟ فرمایا: پہلے خلیفہ کی بیعت پر قائم رہو پھر اس کے بعد جو (بیعت کے لحاظ سے) پہلا ہو۔ تم پرجو فرائض ہیں ادا کرو، ان کے فرائض کے بارے اللہ تعالیٰ ان سے بازپرس فرمائے گا۔