قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْحَجِّ عَنِ الْمَيِّتِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2903.   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَزْرَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ شُبْرُمَةُ قَالَ قَرِيبٌ لِي قَالَ هَلْ حَجَجْتَ قَطُّ قَالَ لَا قَالَ فَاجْعَلْ هَذِهِ عَنْ نَفْسِكَ ثُمَّ حُجَّ عَنْ شُبْرُمَةَ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: فوت شدہ کی طر ف سے حج کرنا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2903.   حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو یوں کہتے سنا: شبرمہ کی طرف سے لبیک۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’شبرمہ کون ہے؟ اس نے کہا میرا قریبی رشتے دار ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کیا تم نے (پہلے ) کبھی حج کیا ہے؟‘‘ اس نے کہا نہیں۔ آپﷺ نے فرمایا: ’’یہ حج اپنی طرف سے کر، پھر( بعد میں) شبرمہ کی طرف سے کرنا۔‘‘