قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْحَائِضِ تَقْضِي الْمَنَاسِكَ إِلَّا الطَّوَافَ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2963.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَرَى إِلَّا الْحَجَّ فَلَمَّا كُنَّا بِسَرِفَ أَوْ قَرِيبًا مِنْ سَرِفَ حِضْتُ فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَبْكِي فَقَالَ مَا لَكِ أَنَفِسْتِ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ إِنَّ هَذَا أَمْرٌ كَتَبَهُ اللَّهُ عَلَى بَنَاتِ آدَمَ فَاقْضِي الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا غَيْرَ أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ قَالَتْ وَضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِسَائِهِ بِالْبَقَرِ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: حیض والی عورت طواف کے سوا تما م اعما ل ادا کر سکتی ہے

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

2963.   حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم لوگ رسول اللہ ﷺکے ساتھ روانہ ہوئے تو ہمارا ارادہ صرف حج کا تھا - جب ہم سرف مقام پر یا سرف کے قریب پہنچے تو مجھے حیض آگیا- رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے تو میں رو رہی تھی- آپﷺ نے فرمایا: ’’تجھے کیا ہوا؟ کیا حیض آ گیا؟ ‘‘ میں نے کہا:جی ہاں- آپﷺ نے فرمایا: یہ توایسی چیز ہے جو اللہ تعالیٰ نے آدم ؑ کی بیٹیوں پر لکھی ہے- تو حج کے سارے اعمال ادا کر مگر بیت اللہ کا طواف نہیں کرنا-‘‘ ام المومنین ؓ نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نےاپنی بیویوں کی طرف سے گائے ذبح کی۔