قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ السَّعْيِ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

2988 .   حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَعَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ كَثِيرِ بْنِ جُمْهَانَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ إِنْ أَسْعَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ فَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْعَى وَإِنْ أَمْشِ فَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي وَأَنَا شَيْخٌ كَبِيرٌ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: صفا اور مروہ کے درمیا ن سعی کرنے کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

2988.   حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا: اگر میں صفا اور مروہ کے درمیان دوڑوں تو (یہ درست ہےکیو نکہ) میں نے رسو ل اللہ ﷺ کو (اس مقا م پر) دوڑتے دیکھا ہے۔ اور اگر (عا م رفتار سے) چلوں تو ( یہ بھی درست ہے کیو نکہ) میں نے رسو ل اللہ ﷺ کو چلتے ہو ئے بھی دیکھا ہے۔ اور میں بڑی عمر کا بو ڑھا آدمی ہوں (اس لئے دوڑ نا مشکل محسوس ہوتا ہے۔)