موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْمُحْصِرِ)
حکم : صحیح
3078 . حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ، مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ: سَأَلْتُ الْحَجَّاجَ بْنَ عَمْرٍو، عَنْ حَبْسِ الْمُحْرِمِ فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كُسِرَ أَوْ مَرِضَ أَوْ عَرَجَ، فَقَدْ حَلَّ، وَعَلَيْهِ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ» قَالَ عِكْرِمَةُ: فَحَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ عَبَّاسٍ، وَأَبَا هُرَيْرَةَ فَقَالَا: صَدَقَ. قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: فَوَجَدْتُهُ فِي جُزْءِ هِشَامٍ صَاحِبِ الدَّسْتُوَائِيِّ، فَأَتَيْتُ بِهِ مَعْمَرًا، فَقَرَأَ عَلَيَّ أَوْ قَرَأْتُ عَلَيْهِ
سنن ابن ماجہ:
کتاب: حج وعمرہ کے احکام ومسائل
باب: جس حاجی کو راستے میں رکاوٹ پیش آجائے
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
3078. ام المومنین حضرت ام سلمہ ؓ کے آزاد کردہ غلام حضرت عبداللہ بن رافع سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں نے حضرت حجاج بن عمرو ؓ سے احرام والے کو رکاوٹ پیش آنے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس شخص کی ہڈی ٹوٹ جائے، یا بیمار ہو جائے، یا لنگڑا ہو جائے، وہ احرام کھول دے، اور اس پر اگلے سال حج کرنا لازم ہے۔ حضرت عکرمہ ؓ فرماتے ہیں: میں نے یہ حدیث حضرت ابن عباس اور ابوہریرہ رضی اللہ عنھم سے بیان کی تو انہوں نے کہا: اس (حجاج بن عمرو) نے سچ کہا۔ امام عبدالرزاق نے کہا: میں نے اس روایت کو ہشام صاحب دستوائی کی کتاب میں پایا، چنانچہ اسے میں معمر کے پاس لایا تو انہوں نے میرے سامنے اس کی قراءت کی یا میں نے اس کے سامنے اس کی قراءت کی۔