قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: صفات و شمائل للنبی صلی اللہ علیہ وسلم

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ (بَابُ مَا يُسْتَحَبُّ مِنَ الْأَضَاحِيِّ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3129.   حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ: حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مَيْسَرَةَ بْنِ حَلْبَسٍ، قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ أَبِي سَعِيدٍ الزُّرَقِيِّ، صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى شِرَاءِ الضَّحَايَا، قَالَ يُونُسُ: فَأَشَارَ أَبُو سَعِيدٍ إِلَى كَبْشٍ أَدْغَمَ، لَيْسَ بِالْمُرْتَفِعِ، وَلَا الْمُتَّضِعِ فِي جِسْمِهِ، فَقَالَ لِي: «اشْتَرِ لِي هَذَا، كَأَنَّهُ شَبَّهَهُ، بِكَبْشِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: قربانی سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: کون سی قربانی مستحب ہے؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3129.   حضرت یونس بن میسرہ بن حلبس رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے ،انہوں نے کہا: میں اللہ کے رسول ﷺ کے صحابی حضرت ابو سعید زرقی کے ساتھ قربانی کے جانور خریدنے گیا۔ یونس بن میسرہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو سعید نے ایک ایسے مینڈھے کی طرف اشارہ کیا جس کے کانوں اور گلے کا کچھ حصہ سیاہ تھا ۔ وہ جسمانی طور پر نہ زیادہ اونچا تھا نہ زیادہ پست تھا۔ انہوں نے فرمایا: میرے لیے یہ خرید لو ۔ گویا انہوں نے اسے رسول اللہ ﷺ کے مینڈھے کے مشابہ قرارا دیا۔