قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ (بَابُ مَا تُجْزِئُ مِنَ الْأَضَاحِيِّ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3140.   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَالُ لَهُ مُجَاشِعٌ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، فَعَزَّتِ الْغَنَمُ، فَأَمَرَ مُنَادِيًا، فَنَادَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ: «إِنَّ الْجَذَعَ يُوفِي، مِمَّا تُوفِي مِنْهُ الثَّنِيَّةُ»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: قربانی سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: کس عمر کے جانور کی قربانی درست ہے؟

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3140.   حضرت عاصم بن کلیب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے والد (حضرت کلیب بن شہاب ؓ) سے روایت کی، انہوں نے فرمایا: ہم رسول اللہ کے ایک صحابی کےساتھ تھے جن کا نام حضرت مجاشع (بن مسعود ) تھا جو کہ قبیلہ بنو سلیم میں سے تھے ۔(قربانی کے لیے) بکریاں (تقسیم کی گئیں تو) کم پڑ گئیں، چنانچہ انہوں نے ایک شخص کو حکم دیا تو اس نے اعلان کیا کہ رسول اللہ ﷺ فرمایا کرتے تھے:’’بلاشبہ جذعہ (ایک سالہ ) ثنیہ(دو دانتے ) کی جگہ کفایت کر جاتاہے۔‘‘