موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ الذَّبَائِحِ (بَابُ لُحُومِ الْحُمُرِ الْوَحْشِيَّةِ)
حکم : صحیح
3192 . حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ، فَقَالَ: أَصَابَتْنَا مَجَاعَةٌ يَوْمَ خَيْبَرَ، وَنَحْنُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَدْ أَصَابَ الْقَوْمُ حُمُرًا خَارِجًا مِنِ الْمَدِينَةِ، فَنَحَرْنَاهَا وَإِنَّ قُدُورَنَا لَتَغْلِي، إِذْ نَادَى مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ: «اكْفَئُوا الْقُدُورَ، وَلَا تَطْعَمُوا مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ شَيْئًا» فَأَكْفَأْنَاهَا، فَقُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى حَرَّمَهَا تَحْرِيمًا قَالَ: تَحَدَّثْنَا أَنَّمَا حَرَّمَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَتَّةَ، مِنْ أَجْلِ أَنَّهَا، تَأْكُلُ الْعَذِرَةَ
سنن ابن ماجہ:
کتاب: ذبیحہ سے متعلق احکام ومسائل
باب: پالتو گدھوں کا گوشت
)مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
3192. حضرت ابو اسحق (سلمان بن ابی سلیمان ) شیبانی رحمة الله عليه سے روایت ہے، انہوں نے بیان کیا: میں نے حضرت عبداللہ بن ابی اوفی سے پالتو گدھوں کے گوشت کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: جنگ خیبر کے موقع پر جب ہم نبی ﷺ کے ساتھ تھے ، ہمیں(خوراک کی قلت کی وجہ سے ) بھوک کا سامنا کرنا پڑا۔ ساتھیوں کو شہر سے باہر کچھ گدھے ہاتھ لگ گئے۔ ہم نے انہیں ذبح کرلیا۔ ہماری دیگیں ابل رہی تھیں کہ نبی ﷺ کے منادی نے اعلان کردیا: دیگیں الٹا دو اور گدھوں کا گوشت بالکل نہ کھاؤ چنانچہ ہم نے وہ (دیگیں) الٹ دیں۔ ابو اسحق فرماتے ہیں ہم نے حضرت عبداللہ بن اوفی ؓ سے پوچھا، کیا رسول اللہ ﷺ نے انہیں بالکل حرام کردیا؟ انہوں نے فرمایا: ہم لوگ (صحابہ کرام) یہ باتیں کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں قطعی طور پر حرام کردیا کیونکہ وہ نجاست کھاتے ہیں۔