قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: تقریری

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الصَّيْدِ (بَابُ الضَّبِّ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3241.   حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى الْحِمْصِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِضَبٍّ مَشْوِيٍّ، فَقُرِّبَ إِلَيْهِ، فَأَهْوَى بِيَدِهِ، لِيَأْكُلَ مِنْهُ، فَقَالَ لَهُ مَنْ حَضَرَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهُ لَحْمُ ضَبٍّ، فَرَفَعَ يَدَهُ عَنْهُ، فَقَالَ لَهُ خَالِدٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَحَرَامٌ الضَّبُّ قَالَ: «لَا وَلَكِنَّهُ، لَمْ يَكُنْ بِأَرْضِي، فَأَجِدُنِي أَعَافُهُ» قَالَ: فَأَهْوَى خَالِدٌ إِلَى الضَّبِّ، فَأَكَلَ مِنْهُ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْظُرُ إِلَيْهِ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: شکار کے احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: سانڈے کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3241.   حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ نے حضرت خالد بن ولید ؓ سے روایت کی کہ رسول اللہﷺ کی خدمت میں بھنا ہوا سانڈا پیش کیا گیا اور (کھانا کھانے کے وقت) نبیﷺ کے سامنے رکھا گیا۔ آپﷺ نے کھانے کے لیے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا تو حاضرین نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ سانڈے کا گوشت ہے، چنانچہ آپﷺ نے اس سے ہاتھ اٹھا لیا۔ حضرت خالد ؓ نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا سانڈا حرام ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: نہیں یہ میرے علاقے میں نہیں ہوتا تھا، اس لیے میں اس سے کراہت محسوس کرتا ہوں۔‘‘ حضرت خالد ؓ نے سانڈے کی طرف ہاتھ بڑھا کر اس میں سے کچھ کھایا اور رسول اللہﷺ انہیں دیکھ رہے تھے۔