قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ (بَابُ أَكْلِ الثُّومِ وَالْبَصَلِ وَالْكُرَّاثِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3363.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ الْغَطَفَانِيِّ، عَنْ مَعْدَانَ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ الْيَعْمَرِيِّ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، قَامَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ خَطِيبًا، فَحَمِدَ اللَّهَ، وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّكُمْ تَأْكُلُونَ شَجَرَتَيْنِ، لَا أُرَاهُمَا، إِلَّا خَبِيثَتَيْنِ، هَذَا الثُّومُ، وَهَذَا الْبَصَلُ، وَلَقَدْ كُنْتُ أَرَى الرَّجُلَ، عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوجَدُ رِيحُهُ مِنْهُ، فَيُؤْخَذُ بِيَدِهِ، حَتَّى يُخْرَجَ بِهِ إِلَى الْبَقِيعِ، فَمَنْ كَانَ آكِلَهُمَا لَا بُدَّ، فَلْيُمِتْهُمَا طَبْخًا»

سنن ابن ماجہ:

کتاب: کھانوں سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: لہسن ،پیاز اور گندنا کھانا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3363.   حضرت معد بن طلحہ یعمری رحمة الله عليه سے روایت ہے کہ حضرت عمر ؓ جمعے کے دن خطبہ دینے کھڑے ہوئے۔ آپ نے اللہ کی حمد ثنا کے بعد فرمایا: اے لوگو! تم دو پودے کھاتے ہو، میں تو برا ہی سمجھتا ہوں، یعنی یہ لہسن اور یہ پیاز۔ میں نے رسول اللہﷺکے زمانے میں دیکھا ہےکہ اگر کسی آدمی سے اس کی بو محسوس ہوتی تو اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے بقیع (میدان) کی طرف نکال دیا جاتا تھا، اس لیے جس نے ضرور انہیں کھانا ہو وہ انہیں پکا کر (ان کی بو) ختم کر دے۔