قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابُ تَشْمِيتِ الْعَاطِسِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

3715.   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَلْيَرُدَّ عَلَيْهِ مَنْ حَوْلَهُ يَرْحَمُكَ اللَّهُ وَلْيَرُدَّ عَلَيْهِمْ يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: اخلاق وآداب سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: جسے چھینک آئے اسے دعا دینا

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

3715.   حضرت علی ؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو چھینک آئے تو اسے چاہیے کہ یوں کہے (اَلْحَمْدُ لِلہ) سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں (اللہ کا شکر ہے۔) جو افراد اس کے پا س ہوں وہ کہیں: (یَرْ حَمَكَ اللہ) اللہ تجھ پر رحمت نازل فرمائے۔ وہ جواب میں انہیں کہے: (یَھْدِیکُمُ اللہُ وَیُصْلِحُ بَالَکُمْ] اللہ تمہیں ہدایت پر قائم رکھے اور تمہارے حالات درست فرمائے۔