قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الزُّهْدِ (بَابُ ذِكْرِ الْبَعْثِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

4276 .   حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ الْقَاسِمِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ حُفَاةً عُرَاةً قُلْتُ وَالنِّسَاءُ قَالَ وَالنِّسَاءُ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا يُسْتَحْيَا قَالَ يَا عَائِشَةُ الْأَمْرُ أَهَمُّ مِنْ أَنْ يَنْظُرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: زہد سے متعلق احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: مرنے کے بعد زندہ ھونے (حشر ) کا بیان

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

4276.   ام المومنین حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے انھو ں نے فرمایا: میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! قیامت کے دن لوگ کس حا لت میں اٹھیں گے۔ رسول اللہ ﷺ نے فر مایا: ’’ننگے پاؤں، ننگے بدن‘‘ میں نے کہا: اور عورتیں۔ فرمایا: ’’عورتیں بھی‘‘ میں نے کہا: اللہ کے رسول ہمیں شرم نہیں آ ئے گی۔ فرمایا: ’’عائشہ معاملہ اس سے زیا دہ سخت ہے۔ کہ کو ئی کسی کو دیکھے (اپنی اپنی پریشانی میں کسی کو اتنا ہوش ہی کہاں ہو گا۔ کہ وہ دیکھتا پھرے دوسرے ننگے ہیں یالباس پہنے ہوئے ہیں)‘‘