قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ وَقْتِ صَلَاةِ الْفَجْرِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

671.   حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا نَهِيكُ بْنُ يَرِيمَ الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنَا مُغِيثُ بْنُ سُمَيٍّ قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ الصُّبْحَ بِغَلَسٍ فَلَمَّا سَلَّمَ أَقْبَلْتُ عَلَى ابْنِ عُمَرَ فَقُلْتُ مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ قَالَ هَذِهِ صَلَاتُنَا كَانَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فَلَمَّا طُعِنَ عُمَرُ أَسْفَرَ بِهَا عُثْمَانُ

سنن ابن ماجہ:

کتاب: نماز سے متعلق احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: فجر کی نماز کا وقت

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام)

671.   جناب مغیث بن سُمَیّ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے سیدنا عبداللہ بن زبیر ؓ کے ساتھ فجر کی نماز اندھیرے میں ادا کی، جب انہوں نے سلام پھیرا تو میں نےسیدنا عبداللہ بن عمر و ؓ کی طرف متوجہ ہو کر کہا: یہ کیا نماز ہے؟ (اتنی سویرے نماز پڑھا دی؟) انہوں نے فرمایا: ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اور ابو بکر اور عمر ؓ کے ساتھ یہی نماز (اسی وقت) پڑھتے تھے۔ پھر جب سیدنا عمر ؓ کو زخمی کیا گیا (ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا) تو سیدنا عثمان ؓ روشنی ہونے پر نماز پڑھانے لگے۔