قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَسَاجِدِوَالْجَمَاعَاتِ (بَابُ لُزُومِ الْمَسَاجِدِ وَانْتِظَارِ الصَّلَاةِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

801 .   حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ، فَرَجَعَ مَنْ رَجَعَ، وَعَقَّبَ مَنْ عَقَّبَ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْرِعًا، قَدْ حَفَزَهُ النَّفَسُ، وَقَدْ حَسَرَ عَنْ رُكْبَتَيْهِ، فَقَالَ: أَبْشِرُوا، هَذَا رَبُّكُمْ قَدْ فَتَحَ بَابًا مِنْ أَبْوَابِ السَّمَاءِ، يُبَاهِي بِكُمُ الْمَلَائِكَةَ، يَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى عِبَادِي قَدْ قَضَوْا فَرِيضَةً، وَهُمْ يَنْتَظِرُونَ أُخْرَى

سنن ابن ماجہ:

کتاب: مسجد اور نماز باجماعت کے مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: مساجد میں زیادہ وقت گزارنے اور نماز کا انتظار کرنے کی فضیلت

)
 

مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)

801.   حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ مغرب کی نماز ادا کی۔ اس کے بعد جسے واپس جانا تھا، واپس چلا گیا، اور جیسے بیٹھنا تھا وہ بیٹھا رہا۔ (اتنے میں) رسول اللہ ﷺ تیزی سے تشریف لائے، آپ کا سانس پھولا ہوا تھا، اور آپ نے گٹھنوں سے کپڑا اٹھا رکھا تھا۔ آپ نے فرمایا: ’’خوش ہو جاؤ، تمہارے رب نے آسمان کا ایک دروازہ کھولا ہے اور فرشتوں کے سامنے تمہارا ذکر فخر سے کر رہا ہے، فرما رہا ہے: میرے بندوں کو دیکھو انہوں نے ایک فرض ادا کیا ہے، اور دوسرے فرض (کی ادائیگی کے وقت) کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘