موضوعات
|
شجرۂ موضوعات |
|
ایمان (21744) |
|
اقوام سابقہ (2945) |
|
سیرت (18127) |
|
قرآن (6291) |
|
اخلاق و آداب (9781) |
|
عبادات (51705) |
|
کھانے پینے کے آداب و احکام (4168) |
|
لباس اور زینت کے مسائل (3643) |
|
نجی اور شخصی احوال ومعاملات (6566) |
|
معاملات (9251) |
|
عدالتی احکام و فیصلے (3434) |
|
جرائم و عقوبات (5051) |
|
جہاد (5360) |
|
علم (9478) |
|
نیک لوگوں سے اللہ کے لیے محبت کرنا |
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا (بَابُ الْقِرَاءَةِ خَلْفَ الْإِمَامِ)
حکم : صحیح
838 . حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ، أَنَّ أَبَا السَّائِبِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى صَلَاةً لَمْ يَقْرَأْ فِيهَا بِأُمِّ الْقُرْآنِ، فَهِيَ خِدَاجٌ غَيْرُ تَمَامٍ» فَقُلْتُ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، فَإِنِّي أَكُونُ أَحْيَانًا وَرَاءَ الْإِمَامِ، فَغَمَزَ ذِرَاعِي وَقَالَ: يَا فَارِسِيُّ، اقْرَأْ بِهَا فِي نَفْسِكَ
سنن ابن ماجہ:
کتاب: نماز کی اقامت اور اس کا طریقہ
باب: امام کے پیچھے (سورہ فاتحہ)پڑھنا
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
838. حضرت ابو سائب ؓ سے روایت ہے، انہوں نے حضرت ابو ہریرہ ؓ سے سنا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے کوئی نماز پڑھی اور اس میں ام القرآن (سورہٴ فاتحہ) نہ پڑھی تو وہ (نماز) ناقص ہے، نا مکمل ہے۔ (ابو سائب ؓ فرماتے ہیں) میں نے عرض کیا: حضرت ابو ہریرہ ؓ ! کبھی میں امام کے پیچھے بھی ہوتا ہوں (تو پھر بھی پڑھوں؟) انہوں نے میرے بازو کو دبایا اور فرمایا: اے فارسی! اسے اپنے جی میں (آہستہ) پڑھ لے۔