Ibn-Majah:
The Book of the Sunnah
(Chapter: Regarding The Divine Decree (Qadar))
مترجم: ١. فضيلة الشيخ محمد عطاء الله ساجد (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
92.
حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اس امت کے مجوسی وہ ہیں جو اللہ کی تقدیر کا انکار کرتے ہیں، اگر وہ بیمار ہو جائیں، تو ان کی عیادت نہ کرو، اگر مر جائیں تو ان کے جنازے میں نہ جاؤ، اور اگر ان سے ملاقات ہو تو انہیں سلام نہ کہو۔‘‘
تشریح:
(1) ہمارے فاضل محقق نے اس روایت کو سنداً ضعیف قرار دیا ہے، تاہم شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے شواہد کی بنیاد پر اسی روایت کے آخری جملے (وَإِنْ لَقِيتُمُوهُمْ فَلَا ...) کے بغیر حسن کہا ہے۔ دیکھئے: (تخريج احاديث المشكوة، حديث:107، وضلال الجنة في تخريج السنة، حديث:328) (2) منکرین تقدیر کا خیال ہے کہ اللہ تعالیٰ صرف خیر کا خالق ہے، شر کا خالق انسان ہے۔ اس طرح انہوں نے گویا ہر انسان کو خالق مان لیا۔ مجوسی دو خداؤں کے قائل ہیں ایک خیر کا خالق (یزدان) اور ایک برائی کا خالق (اہرمن۔) اس طرح یہ دونوں (منکرین تقدیر اور مجوس) شر کاً خالق اللہ تعالیٰ کے بجائے کسی اور کو مانتے ہیں جب کہ اہل سنت کا مذہب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نیکی اور بدی، خیر اور شر دونوں کا خالق ہے، اور بندہ ان اعمال کا فاعل اور کرتکب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت سے بندے کو نیکی اور بدی کرنے کی طاقت بخشی ہےاور اسے دونوں میں سے کوئی ایک راستہ منتخب کرنے کا اختیار دیا ہے۔ کوئی فرد نفس امارہ اور شیطان کے دھوکے میں آ کر غلط راہ منتخب کر لیتا ہے اور اللہ کو ناراض کر کے سزا کا مستحق ہو جاتا ہے۔ کوئی اللہ کی توفیق سے سیدھی راہ پر چلتا اور اللہ کو راضی کر کے اس کے انعامات کا مستحق بن جاتا ہے۔

حدیث حاشیہ:

حدیث ترجمہ:
جابر بن عبداللہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس امت کے مجوسی وہ لوگ ہیں جو اللہ کی تقدیر کے جھٹلانے والے ہیں، اگر وہ بیمار پڑ جائیں تو تم ان کی عیادت نہ کرو، اگر مر جائیں تو ان کے جنازے میں شریک نہ ہو، اور اگر ان سے ملو تو انہیں سلام نہ کرو“ ۱؎ ۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : نبی اکرم ﷺ نے تقدیر کے منکرین کو مجوس سے اس لئے تشبیہ دی کہ وہ دو خالق کے قائل ہیں: ایک خیر کا خالق ہے، اس کا نام یزدان ہے، اور دوسرا شر کا خالق ہے، اس کا نام اہرمن ہے، اور قدریہ خالق سے خلق کے اختیار کو سلب کرتے ہیں اور خلق کو ہر مخلوق کے لئے ثابت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ شر کا خالق نہیں ہے، بلکہ اللہ تعالیٰ پر اصلح (زیادہ بہتر کام) واجب ہے، اور اسی لئے علمائے اہل سنت نے کہا ہے کہ معتزلہ مجوس سے بدتر ہیں اس لئے کہ وہ دو ہی خالق اور الٰہ کے قائل ہیں اور معتزلہ بہت سے خالقوں کے قائل ہیں کہ وہ ہر انسان کو اپنے افعال کا خالق قرار دیتے ہیں۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It was narrated that Jâbir bin ‘Abdullâh said: “The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘The Magians of this Ummah are those who deny the decrees of Allah. if they fall sick, do not visit them; if they die, do not attend their funerals; and if you meet them, do not greet them with Salãm.’” (Da’if)