قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْإِيمَانِ (بَابُ الدَّلِيلِ عَلَى دُخُولِ طَوَائِفَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

536. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ الْبَاهِلِيُّ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، يَعْنِي ابْنَ سِيرِينَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عِمْرَانُ، قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ»، قَالُوا: وَمَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: «هُمُ الَّذِينَ لَا يَكْتَوُونَ وَلَا يَسْتَرْقُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ»، فَقَامَ عُكَّاشَةُ، فَقَالَ: ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ: «أَنْتَ مِنْهُمْ»، قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ، ادْعُ اللهِ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ، قَالَ: «سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ».

مترجم:

536.

محمد بن سیرین نے کہا: کہ حضرت عمران ؓنے مجھے یہ حدیث سنائی، انہوں نے کہا: کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’میری امت کے ستر ہزا اشخاص حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔‘‘ صحابہ کرام نے پوچھا: اے اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟  آپ ﷺ نے فرمایا: ’’وہ ایسے لوگ ہیں، جو داغنے کے عمل سے علاج نہیں کراتے، نہ دم ہی کراتے ہیں اور اپنے رب پر کامل بھروسہ کرتے ہیں۔‘‘ عکاشہؓ  کھڑے ہوئے اور کہا: اللہ سے دعا فرمائیے! کہ وہ مجھے بھی ان میں (شامل) کر دے۔ آپ نے فرمایا: ’’تم ان میں سے ہو۔‘‘(عمران ؓنے) کہا: پھر ایک اور آدمی کھڑا ہوا او رکہنے لگا: اے اللہ کے نبی! اللہ سے دعا کیجیے! کہ وہ مجھے (بھی) ان میں (شامل) کر دے، آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اس میں عکاشہ تم سے سبقت لے گئے۔‘‘