1 ‌صحيح البخاري: کِتَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ (بَابُ مَنَاقِبِ الأَنْصَارِ)

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

3776. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ قَالَ قُلْتُ لِأَنَسٍ أَرَأَيْتَ اسْمَ الْأَنْصَارِ كُنْتُمْ تُسَمَّوْنَ بِهِ أَمْ سَمَّاكُمْ اللَّهُ قَالَ بَلْ سَمَّانَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ كُنَّا نَدْخُلُ عَلَى أَنَسٍ فَيُحَدِّثُنَا بِمَنَاقِبِ الْأَنْصَارِ وَمَشَاهِدِهِمْ وَيُقْبِلُ عَلَيَّ أَوْ عَلَى رَجُلٍ مِنْ الْأَزْدِ فَيَقُولُ فَعَلَ قَوْمُكَ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا كَذَا وَكَذَا...

Sahi-Bukhari : Merits of the Helpers in Madinah (Ansaar) (Chapter: The merits of Al-Ansar )

مترجم: BukhariWriterName

3776. غیلان بن جریر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت انس ؓ سے دریافت کیا: آپ مجھے انصار کے نام کے متعلق بتائیں کہ یہ نام تم نے ازخود رکھا ہے یا اللہ تعالٰی نے ہمارا یہ نام خود رکھا ہے۔ غیلان کہتے ہیں کہ ہم حضرت انس ؓ کے پاس جاتے تو وہ ہمیں انصار کے مناقب اور ان کے کارنامے سناتے۔ وہ میری طرف یا قبیلہ ازد کے کسی شخص کی طرف متوجہ ہو کر فرماتے کہ تمہاری قوم نے فلاں فلاں دن فلاں فلاں کارنامہ سر انجام دیا۔ ...