1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْعَلَمِ وَخَيْطِ الْحَرِير...)

حکم: صحیح

4054. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ بْنُ زِيَادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَبُو عُمَرَ مَوْلَى أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ فِي السُّوقِ اشْتَرَى ثَوْبًا شَأْمِيًّا فَرَأَى فِيهِ خَيْطًا أَحْمَرَ فَرَدَّهُ فَأَتَيْتُ أَسْمَاءَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهَا فَقَالَتْ يَا جَارِيَةُ نَاوِلِينِي جُبَّةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْرَجَتْ جُبَّةَ طَيَالِسَةٍ مَكْفُوفَةَ الْجَيْبِ وَالْكُمَّيْنِ وَالْفَرْجَيْنِ بِالدِّيبَاجِ...

Abu-Daud : Clothing (Kitab Al-Libas) (Chapter: The Concession Allowing Markings And Silk Lines )

مترجم: DaudWriterName

4054. عبداللہ ابوعمر سے روایت ہے اور یہ سیدہ اسماء بنت ابوبکر‬ ؓ ک‬ے غلام تھے، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے سیدنا ابن عمر ؓ کو بازار میں دیکھا کہ انہوں نے ایک شامی کپڑا خریدنا چاہا، پھر دیکھا کہ اس میں سرخ دھاگے پڑے ہیں تو انہوں نے واپس کر دیا۔ پھر میں سیدہ اسماء ؓ کے پاس آیا اور انہیں یہ واقعہ بتایا تو انہوں نے لونڈی کو بلایا اور کہا: میرے پاس رسول اللہ ﷺ کا جبہ لے آؤ۔ تو وہ ایک طیلسان کا (موٹا اونی) جبہ لے آئی جس کا دامن، دونوں کف اور دونوں طرف کے چاک موٹے ریشمی دھاگے سے کڑھے ہوئے تھے۔ ...


3 سنن ابن ماجه: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْعَلَمِ فِي الثَّوْبِ)

حکم: صحیح

3593. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَنْهَى عَنْ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ إِلَّا مَا كَانَ هَكَذَا ثُمَّ أَشَارَ بِإِصْبَعِهِ ثُمَّ الثَّانِيَةِ ثُمَّ الثَّالِثَةِ ثُمَّ الرَّابِعَةِ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَانَا عَنْهُ...

Ibn-Majah : Chapters on Dress (Chapter: Concession With Regard To Markings On A Garment )

مترجم: MajahWriterName

3593. حضرت عمر ؓ سے روایت ہے کہ وہ باریک اور موٹے ریشم (کا کپڑا پہننے) سے منع کرتے تھے، مگر جو اتنا سا ہو۔ پھر (حضرت عمر ؓ نے) ایک انگلی سے اشارہ کیا، پھر دوسری سے، پھر تیسری سے پھر چوتھی سے اور فرمایا: رسول اللہ ﷺ ہمیں اس سے منع فرمایا کرتے تھے۔


4 سنن ابن ماجه: كِتَابُ اللِّبَاسِ (بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْعَلَمِ فِي الثَّوْبِ)

حکم: صحیح

3594. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي عُمَرَ مَوْلَى أَسْمَاءَ قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ اشْتَرَى عِمَامَةً لَهَا عَلَمٌ فَدَعَا بِالْجَلَمَيْنِ فَقَصَّهُ فَدَخَلْتُ عَلَى أَسْمَاءَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهَا فَقَالَتْ بُؤْسًا لِعَبْدِ اللَّهِ يَا جَارِيَةُ هَاتِي جُبَّةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَتْ بِجُبَّةٍ مَكْفُوفَةِ الْكُمَّيْنِ وَالْجَيْبِ وَالْفَرْجَيْنِ بِالدِّيبَاجِ...

Ibn-Majah : Chapters on Dress (Chapter: Concession With Regard To Markings On A Garment )

مترجم: MajahWriterName

3594. حضرت اسماء بنت ابی بکرؓ سے روایت ہے انھوں نے فرمایا میں نے دیکھا کہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ نے عمامہ خریدا جس (کے کنارے ) پر (ریشم کے) نشان تھے۔ انھوں نےقینچی طلب کی اوراسے کاٹ ڈالا۔ میں نے حضرت اسماء کی خدمت میں حاضر ہو کر یہ واقعہ بیان کیا تو انھوں نے فرمایا: تعجب ہےعبداللہ ؓ پر (اور اپنی خادمہ کو آواز دی) اے لڑکی! رسول اللہ ﷺ کا جبہ لاؤ۔ وہ (نبی ﷺ کا) جبہ لائی جس کی آستینوں گریبان اور دونوں طرف کے چاک کے کناروں پر ریشم لگا ہوا تھا۔ ...