تشریح:
فوائد مسائل:
(1) نشان کا مطلب یہ ہے کہ اس کے کنارے پر ریشم کے دھاگے سے کڑھائی کی ہوئی تھی۔ حضرت ابن عمر نے اتنا کنار ہ کاٹ دیا۔
(2) ایک بڑا عالم بھی کسی مسئلے میں غلطی کر سکتا ہے۔
(3) نبی اکرم ﷺ کا قول و عمل ہر عالم کے فتوے پر راجح ہے۔
(4) مرد کے کپڑے پر اگر تھوڑا سا ریشم لگا ہوا ہو تو جائز ہے خواہ وہ کڑھائی کی صورت میں ہو یا ریشمی کپڑے کے ٹکڑے کی صورت میں۔