1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ الدُّعَاءِ عِنْدَ اللِّقَاءِ)

حکم: صحيح دون ووقت المطر()(الألباني)

2540. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ يَعْقُوبَ الزَّمْعِيُّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >ثِنْتَانِ لَا تُرَدَّانِ- أَوْ قَلَّمَا تُرَدَّانِ-: الدُّعَاءُ عِنْدَ النِّدَاءِ، وَعِنْدَ الْبَأْسِ، حِينَ يُلْحِمُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا<. قَالَ مُوسَى وَحَدَّثَنِي رِزْقُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: >...وَوَقْتُ الْمَطَرِ<....

Abu-Daud : Jihad (Kitab Al-Jihad) (Chapter: Supplication When Meeting (The Enemy) )

مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام)

2540. سیدنا سہل بن سعد ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’دو وقت کی دعائیں رد نہیں کی جاتیں یا بہت کم رد کی جاتی ہیں۔ ایک اذان کے وقت اور دوسری جنگ کے وقت، جب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بھڑ جاتے ہیں۔‘‘ موسیٰ (بن یعقوب) نے کہا: مجھے رزق بن سعید بن عبدالرحمٰن نے ابوحازم سے، اس نے سہل بن سعد ؓ سے اور انہوں نے نبی کریم ﷺ سے بیان کیا: ’’بارش کے وقت (بھی دعا رد نہیں کی جاتی)۔‘‘ ...