الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 5 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 5 1 صحيح مسلم: كِتَابُ السَّلَامِ (بَابُ إِذَا قَامَ مِنْ مَجْلِسِهِ، ثُمَّ عَادَ فَه...) حکم: أحاديث صحيح مسلم كلّها صحيحة 2179. و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ وَقَالَ قُتَيْبَةُ أَيْضًا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ كِلَاهُمَا عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ وَفِي حَدِيثِ أَبِي عَوَانَةَ مَنْ قَامَ مِنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ... Muslim : The Book of Greetings (Chapter: If A Man Gets Up From His Spot Then Comes Back To It, He Has More Right To It ) مترجم: MuslimWriterName 2179. ابو عوانہ اور عبد العزیز بن محمد دونوں نے سہیل سے، انھوں نے اپنے والد سے، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فر مایا: ’’جب تم میں سے کو ئی شخص کھڑا ہو‘‘ اور ابوعوانہ کی حدیث میں ہے ’’جب تم میں سے کو ئی شخص اپنی جگہ سے کھڑا ہو۔ پھر اس جگہ لوٹ آئے تو وہی اس (جگہ )کا زیادہ حقدارہے۔‘‘ ... الموضوع: الأحق بالمجلس (الأخلاق والآداب) Topics: The most deserved for company (Ethics and Manners) 2 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ إِذَا قَامَ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِسٍ ثُمَّ رَ...) حکم: صحیح 4853. حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ أَبِي جَالِسًا، وَعِنْدَهُ غُلَامٌ، فَقَامَ ثُمَّ رَجَعَ، فَحَدَّثَ أَبِي، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: >إِذَا قَامَ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِسٍ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ, فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ<.... Abu-Daud : General Behavior (Kitab Al-Adab) (Chapter: If a person gets up from his seat then returns ) مترجم: DaudWriterName 4853. جناب سہیل بن ابی صالح کہتے ہیں کہ میں اپنے والد کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ان کے پاس ایک غلام بھی تھا۔ تو وہ اٹھ کر گیا اور پھر واپس آ گیا تو میرے والد نے سیدنا ابوہریرہ ؓ سے حدیث بیان کی کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنی جگہ سے اٹھ کر جائے اور پھر واپس لوٹ آئے تو وہی اس جگہ کا زیادہ حقدار ہے۔“ ... الموضوع: الأحق بالمجلس (الأخلاق والآداب) Topics: The most deserved for company (Ethics and Manners) 3 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابٌ إِذَا قَامَ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِسٍ ثُمَّ رَ...) حکم: ضعیف 4854. حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا مُبَشِّرٌ الْحَلَبِيُّ، عَنْ تَمَّامِ بْنِ نَجِيحٍ، عَنْ كَعْبٍ الْإِيَادِيِّ، قَالَ: كُنْتُ أَخْتَلِفُ إِلَى أَبِي الدَّرْدَاءِ، فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا جَلَسَ وَجَلَسْنَا حَوْلَهُ، فَقَامَ فَأَرَادَ الرُّجُوعَ, نَزَعَ نَعْلَيْهِ، أَوْ بَعْضَ مَا يَكُونُ عَلَيْهِ، فَيَعْرِفُ ذَلِكَ أَصْحَابُهُ فَيَثْبُتُونَ.... Abu-Daud : General Behavior (Kitab Al-Adab) (Chapter: If a person gets up from his seat then returns ) مترجم: DaudWriterName 4854. جناب کعب ایادی ؓ کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابودرداء ؓ کے ہاں آیا جایا کرتا تھا۔ تو سیدنا ابودرداء ؓ نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ ﷺ (کسی جگہ) تشریف فرما ہوتے اور ہم بھی آپ ﷺ کے اردگرد بیٹھ جاتے، تو اگر آپ ﷺ اٹھ کر جاتے اور واپس آنے کا ارادہ رکھتے تو اپنا جوتا یا جو کچھ آپ پر (کپڑا وغیرہ) ہوتا، وہاں چھوڑ جاتے، اس سے صحابہ کرام ؓ آپ ﷺ کے واپس آنے کے متعلق جان جاتے اور بیٹھے رہتے۔ ... الموضوع: الأحق بالمجلس (الأخلاق والآداب) Topics: The most deserved for company (Ethics and Manners) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْآدَابِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ إِذَا قَامَ الرَّجُلُ مِنْ مَجْلِس...) حکم: صحیح 2751. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَاسِطِيُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ عَنْ عَمِّهِ وَاسِعِ بْنِ حَبَّانَ عَنْ وَهْبِ بْنِ حُذَيْفَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الرَّجُلُ أَحَقُّ بِمَجْلِسِهِ وَإِنْ خَرَجَ لِحَاجَتِهِ ثُمَّ عَادَ فَهُوَ أَحَقُّ بِمَجْلِسِهِ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي بَكْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ... Tarimdhi : Chapters on Manners (Chapter: When A Man Stands From His Seat Then Returns [To It] Then He Has More Right to It ) مترجم: TrimziWriterName 2751. وہب بن حذیفہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’آدمی اپنے بیٹھنے کی جگہ کا زیادہ مستحق ہے، اگرو ہ کسی ضرورت سے اٹھ کر جائے اورپھر واپس آئے تو وہی اپنی جگہ پر بیٹھنے کا زیادہ حق رکھتا ہے‘‘۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱۔ یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔ ۲۔ اس باب میں ابوبکرہ، ابوسعید خدری اور ابوہریرہ ؓ سے بھی احادیث آئی ہے۔ ... الموضوع: الأحق بالمجلس (الأخلاق والآداب) Topics: The most deserved for company (Ethics and Manners) 5 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْأَدَبِ (بَابُ مَنْ قَامَ عَنْ مَجْلِسٍ فَرَجَعَ فَهُوَ أَح...) حکم: صحیح 3717. حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ عَنْ مَجْلِسِهِ ثُمَّ رَجَعَ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ Ibn-Majah : Etiquette (Chapter: Whoever gets up from a spot then comes back, he has more right to it ) مترجم: MajahWriterName 3717. حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے، نبی ﷺ نے فرمایا: جب کوئی شخص اپنی جگہ سے اٹھے، پھر واپس آ جائے تو وہ اس (جگہ) کا زیادہ حق رکھتا ہے۔ الموضوع: الأحق بالمجلس (الأخلاق والآداب) Topics: The most deserved for company (Ethics and Manners) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 5 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 5