1 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ مَوْضِعُ الصَّلَاةِ فِي الْبَيْتِ)

حکم: منکر

2909. أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَنْبِجِيُّ عَنْ ابْنِ أَبِي رَوَّادٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَعْبَةَ فَسَبَّحَ فِي نَوَاحِيهَا وَكَبَّرَ وَلَمْ يُصَلِّ ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ قَالَ هَذِهِ الْقِبْلَةُ...

Sunan-nasai : The Book of Hajj (Chapter: The Place Where The Prophet Prayed Inside The House )

مترجم: NisaiWriterName

2909. حضرت اسامہ بن زید ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کعبے کے اندر تشریف لے گئے۔ آپ نے کعبے کے اطراف (کونوں) میں تسبیحات و تکبیرات کہیں، نماز نہیں پڑھی، پھر آپ باہر تشریف لائے تو مقام ابراہیم کے پیچھے (کعبہ رخ ہو کر) دو رکعات پڑھیں، پھر فرمایا: ”یہ قبلہ ہے۔“


3 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ الذِّكْرُ وَالدُّعَاءُ فِي الْبَيْتِ)

حکم: صحیح الإسناد

2914. أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا عَطَاءٌ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ دَخَلَ هُوَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ فَأَمَرَ بِلَالًا فَأَجَافَ الْبَابَ وَالْبَيْتُ إِذْ ذَاكَ عَلَى سِتَّةِ أَعْمِدَةٍ فَمَضَى حَتَّى إِذَا كَانَ بَيْنَ الْأُسْطُوَانَتَيْنِ اللَّتَيْنِ تَلِيَانِ بَابَ الْكَعْبَةِ جَلَسَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَسَأَلَهُ وَاسْتَغْفَرَهُ ثُمَّ قَامَ حَتَّى أَتَى مَا اسْتَقْبَلَ مِنْ دُبُرِ الْكَعْبَةِ فَوَضَعَ وَجْهَهُ وَخَدَّهُ عَلَيْهِ وَحَمِدَ اللَّهَ وَأَ...

Sunan-nasai : The Book of Hajj (Chapter: Dhikr And Supplication Inside The House )

مترجم: NisaiWriterName

2914. حضرت اسامہ بن زید ؓ سے مروی ہے کہ وہ رسول اللہﷺ کے ساتھ بیت اللہ میں داخل ہوئے تھے۔ آپ نے حضرت بلال ؓ کو حکم دیا تو انھوں نے دروازہ بند کر دیا۔ بیت اللہ ان دنوں چھ ستونوں پر قائم تھا۔ آپ (دروازے سے) سیدھے گئے حتیٰ کہ جب ان دو ستونوں کے درمیان پہنچے جو بیت اللہ کے دروازے کے سامنے ہیں تو آپ بیٹھ گئے، اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا کرتے رہے، دعائیں کرتے رہے اور بخشش طلب فرماتے رہے، پھر آپ اٹھے اور کعبے کی پچھلی دیوار (دروازے والی) کے مقابل سامنے والی دیوار کی طرف گئے، اپنا چہرہ اور رخسار دیوار سے لگائے اور اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا فرمائی، اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگیں اور...


4 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابُ وَضْعِ الصَّدْرِ وَالْوَجْهِ عَلَى مَا اسْتُ...)

حکم: صحیح الإسناد

2915. أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ فَجَلَسَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَكَبَّرَ وَهَلَّلَ ثُمَّ مَالَ إِلَى مَا بَيْنَ يَدَيْهِ مِنْ الْبَيْتِ فَوَضَعَ صَدْرَهُ عَلَيْهِ وَخَدَّهُ وَيَدَيْهِ ثُمَّ كَبَّرَ وَهَلَّلَ وَدَعَا فَعَلَ ذَلِكَ بِالْأَرْكَانِ كُلِّهَا ثُمَّ خَرَجَ فَأَقْبَلَ عَلَى الْقِبْلَةِ وَهُوَ عَلَى الْبَابِ فَقَالَ هَذِهِ الْقِبْلَةُ هَذِهِ الْقِبْلَةُ...

Sunan-nasai : The Book of Hajj (Chapter: Placing One's Face and Chest On The Back Wall Of The Kabah )

مترجم: NisaiWriterName

2915. حضرت اسامہ بن زید ؓ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ بیت اللہ کے اندر داخل ہوا۔ آپ بیٹھ گئے۔ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا اور تکبیر و تہلیل کرتے رہے، پھر آپ اپنے سامنے والی کعبے کی دیوار کی طرف جھکے، اپنا سینہ، رخسار اور ہاتھ اس پر لگائے، پھر تکبیر اور تہلیل کرتے رہے۔ دعا مانگتے رہے اور یہ کام آپ نے تمام کونوں میں کیا، پھر باہر تشریف لائے۔ آپ ابھی دروازے پر تھے کہ قبلے کی طرف منہ کیا اور فرمایا: ”یہ قبلہ ہے، یہ قبلہ ہے۔“ ...