1 سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الدُّعَاءِ فِي الطَّوَافِ)

حکم: حسن

1892. حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا بَيْنَ الرُّكْنَيْنِ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ...

Abu-Daud : The Rites of Hajj (Kitab Al-Manasik Wa'l-Hajj) (Chapter: Supplicating During Tawaf )

مترجم: DaudWriterName

1892. سیدنا عبداللہ بن سائب ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو سنا آپ ﷺ رکن یمانی اور حجر اسود کے مابین یہ دعا پڑھ رہے تھے: (رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ)  ”اے ہمارے رب ہمیں دنیا میں خیر و بھلائی عنایت فرما اور آخرت میں بھی خیر و بھلائی دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے محفوظ رکھ۔‘‘  ...


2 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ مَوْضِعُ الْقِيَامِ عَلَى الْمَرْوَةِ)

حکم: صحیح

2984. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ عَنْ شُعَيْبٍ قَالَ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ الْهَادِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَرْوَةَ فَصَعِدَ فِيهَا ثُمَّ بَدَا لَهُ الْبَيْتُ فَقَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ قَالَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ ذَكَرَ اللَّهَ وَسَبَّحَهُ وَحَمِدَهُ ثُمَّ دَعَا بِمَا شَاءَ اللَّهُ فَعَلَ هَذَا حَتَّى فَرَغَ مِنْ الطَّوَافِ...

Sunan-nasai : The Book of Hajj (Chapter: The Place Where One Should Stand On Al-Marwah )

مترجم: NisaiWriterName

2984. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ مروہ کے پاس آئے اور اس پر چڑھے حتیٰ کہ آپ کو بیت اللہ نظر آنے لگا تو آپ نے تین دفعہ یہ دعا پڑھی: [لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ…] ”اللہ کے سوا کوئی معبود (برحق) نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اور تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“ پھر آپ نے اللہ تعالیٰ کا ذکر فرمایا، تسبیح و تحمید کی اور پھر جو اللہ نے چاہا آپ نے دعا کی۔ (پھر ہر دفعہ اسی طرح کرتے رہے) حتیٰ کہ (صفا ومروہ کے) طواف (سعی) سے فارغ ہوگئے۔ ...


3 سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ التَّكْبِيرُ عَلَيْهَا)

حکم: صحیح

2985. أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ قَالَ أَنْبَأَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَهَبَ إِلَى الصَّفَا فَرَقِيَ عَلَيْهَا حَتَّى بَدَا لَهُ الْبَيْتُ ثُمَّ وَحَّدَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَكَبَّرَ وَقَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ يُحْيِي وَيُمِيتُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ثُمَّ مَشَى حَتَّى إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ سَعَى حَتَّى إِذَا صَعِدَتْ قَدَمَاهُ مَشَى حَتَّى أَتَى الْمَرْوَةَ فَفَعَلَ عَلَيْهَا كَمَا فَعَلَ عَلَى الصَّفَا حَتَّى قَضَى طَوَافَهُ...

Sunan-nasai : The Book of Hajj (Chapter: The Takbir Atop It (Al-Marwah) )

مترجم: NisaiWriterName

2985. حضرت جابر ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ کوہ صفا کی طرف گئے۔ اس پر چڑھے حتیٰ کہ آپ کو بیت اللہ نظر آنے لگا، پھر آپ نے اللہ تعالیٰ کی توحید و تکبیر بیان کی اور کہا: [لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَه…] ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اور تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“ پھر آپ واپس چلے حتیٰ کہ جب آپ کے قدم نشیب میں پہنچے تو آپ دوڑنے لگے، یہاں تک کہ جب آپ کے قدم چڑھائی چڑھنے لگے، آپ آہستہ چلنے لگے حتیٰ کہ مروہ پر پہنچے، پھر اس پر بھی آپ نے اسی طرح کیا جس طرح صفا پر کیا تھا (پھر اس...


4 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ فَضْلِ الطَّوَافِ)

حکم: ضعیف

2957. حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ أَبِي سَوِيَّةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ هِشَامٍ يَسْأَلُ عَطَاءَ بْنَ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ الرُّكْنِ الْيَمَانِي وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ فَقَالَ عَطَاءٌ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ وُكِلَ بِهِ سَبْعُونَ مَلَكًا فَمَنْ قَالَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ قَالُوا آمِينَ فَلَمَّا بَلَغَ الرُّكْنِ الْأَسْوَدِ قَالَ يَا أَبَا مُحَمَّدٍ مَا...

Ibn-Majah : Chapters on Hajj Rituals (Chapter: The Virtue Of Tawaf )

مترجم: MajahWriterName

2957. حضرت حمید بن ابو سویہ حمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے ابن ہشام رحمۃ اللہ علیہ کو سنا کہ وہ حضرت عطاء بن ابی رباحرحمۃ اللہ علیہ سے رکن یمانی کے بارے میں سوال کررہے تھے جب کہ وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے ۔ حضرت عطاء نے کہا: مجھے حضرت ابو ہریرہ ؓ نے حدیث سنائی کہ نبی ﷺنے فرمایا:’’اس پر ستر فرشے مقرر ہیں جو شخص یہ دعا پڑتا ہے فرشتے (اس کی دعا پر) آمین م کہتے ہیں (دعا یہ ہے) (اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ...