قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن النسائي: کِتَابُ الْمَوَاقِيتِ (بَابٌ مَوْضِعُ الْقِيَامِ عَلَى الْمَرْوَةِ)

حکم : صحیح 

2984. أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ عَنْ شُعَيْبٍ قَالَ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ الْهَادِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَتَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَرْوَةَ فَصَعِدَ فِيهَا ثُمَّ بَدَا لَهُ الْبَيْتُ فَقَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ قَالَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ ذَكَرَ اللَّهَ وَسَبَّحَهُ وَحَمِدَهُ ثُمَّ دَعَا بِمَا شَاءَ اللَّهُ فَعَلَ هَذَا حَتَّى فَرَغَ مِنْ الطَّوَافِ

مترجم:

2984.

حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ مروہ کے پاس آئے اور اس پر چڑھے حتیٰ کہ آپ کو بیت اللہ نظر آنے لگا تو آپ نے تین دفعہ یہ دعا پڑھی: [لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ…] ”اللہ کے سوا کوئی معبود (برحق) نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اور تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔“ پھر آپ نے اللہ تعالیٰ کا ذکر فرمایا، تسبیح و تحمید کی اور پھر جو اللہ نے چاہا آپ نے دعا کی۔ (پھر ہر دفعہ اسی طرح کرتے رہے) حتیٰ کہ (صفا ومروہ کے) طواف (سعی) سے فارغ ہوگئے۔