1 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابُ مَنْ نَفَى رَجُلًا مِنْ قَبِيلَتِهِ)

حکم: حسن

2612. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ح و حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ حَيَّانَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُغِيرَةِ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ عَقِيلِ بْنِ طَلْحَةَ السُّلَمِيِّ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ هَيْضَمٍ عَنْ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي وَفْدِ كِنْدَةَ وَلَا يَرَوْنِي إِلَّا أَفْضَلَهُمْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَسْتُمْ مِنَّا فَقَالَ نَحْنُ بَنُو النَّضْرِ بْنِ كِنَانَةَ لَا نَق...

Ibn-Majah : The Chapters on Legal Punishments (Chapter: One Who Says That A Man Does Not Belong To His Tribe )

مترجم: MajahWriterName

2612. حضرت اشعث بن قیس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: میں قبیلہ کندہ کے وفد میں شامل ہو کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ وفد کے لوگ مجھے اپنا افضل فرد سمجھتے تھے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسولﷺ! کیا آپ لوگ ہم میں سے (ہمارے قبیلے میں سے) نہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہم نضر بن کنانہ کی اولاد ہیں۔ ہم اپنی ماں کو تہمت نہیں لگاتے اور اپنے باپ سے لاتعلق نہیں ہوتے۔ حضرت اشعث بن قیس ؓ فرماتے تھے: اگر میرے پاس کوئی ایسا آدمی لایا جائے جو قریش کے کسی آدمی کو نضر بن کنانہ کی اولاد سے خارج قرار دے تو میں اسے (بہتان کی) حد لگاؤں گا۔ ...