قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: کِتَابُ تَفْرِيعِ اسْتِفْتَاحِ الصَّلَاةِ (بَابُ السَّهْوِ فِي السَّجْدَتَيْنِ)

حکم : صحیح 

1009. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ بِإِسْنَادِهِ وَحَدِيثُ حَمَّادٍ أَتَمُّ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَمْ يَقُلْ: بِنَا، وَلَمْ يَقُلْ: فَأَوْمَئُوا، قَالَ: فَقَالَ النَّاسُ: نَعَمْ، قَالَ: ثُمَّ رَفَعَ، وَلَمْ يَقُلْ: وَكَبَّرَ، ثُمَّ كَبَّرَ وَسَجَدَ مِثْلَ سُجُودِهِ أَوْ أَطْوَلَ، ثُمَّ رَفَعَ... وَتَمَّ حَدِيثُهُ لَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ فَأَوْمَئُوا إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ. قَالَ أَبو دَاود: وَكُلُّ مَنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ لَمْ يَقُلْ فَكَبَّرَ وَلَا ذَكَرَ رَجَعَ.

مترجم:

1009.

محمد (محمد بن سیرین) سے روایت ہے اور حماد کی روایت زیادہ کامل ہے۔ انہوں نے (سیدنا ابوہریرہ ؓ سے) بیان کیا کہ پھر رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھی۔ یہ نہیں کہا کہ ہمیں نماز پڑھائی۔ اور نہ یہ کہا کہ لوگوں نے اشارہ کیا۔ بلکہ کہا کہ لوگوں نے کہا: ہاں۔ (یعنی آپ بھول گئے ہیں)۔ پھر بیان کیا کہ آپ نے سر اٹھایا۔ مگر تکبیر کا ذکر نہیں کیا۔ پھر تکبیر کہی اور سجدہ کیا اپنے پہلے سجدے کی مانند یا اس سے کچھ لمبا، پھر سر اٹھایا۔ (یعنی یہاں بھی تکبیر کا ذکر نہیں) اور یہاں تک اس کی روایت پوری ہو گئی ہے۔ اور اس کے بعد آخر تک کے الفاظ بھی بیان نہیں کیے۔ اور «فأومئوا» ”لوگوں نے اشارہ کیا“ کا لفظ سوائے حماد بن زید کے کسی اور نے ذکر نہیں کیا۔ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں کہ جس نے بھی یہ روایت ذکر کی ہے اس نے آپ ﷺ کی تکبیر اور آپ کے لوٹ آنے کا ذکر نہیں کیا ہے۔