تشریح:
1۔ خطیب کو حق حاصل ہے کہ سامعین سے حسب ضرورت کوئی بات کر سکتا ہے۔ اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعمیل ارشاد نبوی ﷺ کی کیفیت دیکھئے کہ حکم سنتے ہی بیٹھ گئے اور قدم تک نہیں بڑھایا۔ اس قسم کے لوگوں پر زبان طعن دراز کرنا کہ یہ لوگ بعد از وفات نبی ﷺ (نعوذباللہ) مرتد گئے تھے یا منافق بن گئے تھے اپنے خبث باطن کے اظہار کے علاوہ کچھ نہیں۔
2۔ احادیث سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ خطبے کے دوران سامعین کو آپس میں گفتگو کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ مگر خطیب بات کرسکتا ہے۔
3۔ یہ حدیث اس بات پر بھی دلالت کرتی ہے۔ کہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہﷺکے احکام کی فورا تاخیر تعمیل ضروری ہے۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: حديث صحيح، وقال الحاكم: صحيح على شرط الشيخين ! ورافقه الذهبي إ) إسناده: حدثنا يعقوب بن كعب الأنطاكي: ثنا مَخْلَدُ بن يزيد: ثنا ابن جريج عن عطاء عن جابر. قال أبو داود: هذا يعرف مرسلاً؛ إنما رواه الناس عن النبي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. ومخلد هو شيخ .
قلت: هو صدوق من رجال الشيخين، وله أوهام كما في التقريب ، ولكنه لم يتفرد به كما يأتي. وبقية رجال الإسناد ثقات رجال الشيخين؛ غير يعقوب بن كعب، وهو ثقة. والحديث أخرجه البيهقي (3/218) من طريق معاذ بن معاذ: أبَنا ابن جريج... به. وقال: ورواه عمرو بن دينار عن عطاء؛ فأرسله . وتابعه أيضا الوليد بن مسلم؛ لكنه خالف فقال: ثنا ابن جريج عن عطاء بن أبي رباح عن ابن عباس قال... فذكره. أخرجه الحاكم (1/283- 284) عن هشام بن عمار: ثنا الوليد... وقال: صحيح على شرط الشيخين ! ووافقه الذهبي! وأقول: هو كذلك لولا الخالفة؛ وأظنها من هشام؛ فإنه مضعف من قبل حفظه. فالصواب أنه من (مسند جابر) ؛ لانفاق مخلد بن يزيد ومعاذ بن معاذ عليه.