قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ التَّطَوُّعِ (بَابُ فِي رَفْعِ الصَّوْتِ بِالْقِرَاءَةِ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ)

حکم : حسن 

1330. حَدَّثَنَا أَبُو حُصَيْنِ بْنُ يَحْيَى الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... بِهَذِهِ الْقِصَّةِ، لَمْ يَذْكُرْ: فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ: >ارْفَعْ مِنْ صَوْتِكَ شَيْئًا<، وَلِعُمَرَ: >اخْفِضْ شَيْئًا<... زَادَ: >وَقَدْ سَمِعْتُكَ يَا بِلَالُ وَأَنْتَ تَقْرَأُ مِنْ هَذِهِ السُّورَةِ؟<، وَمِنْ هَذِهِ السُّورَةِ قَالَ: كَلَامٌ طَيِّبٌ يَجْمَعُ اللَّهُ تَعَالَى بَعْضَهُ إِلَى بَعْضٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: >كُلُّكُمْ قَدْ أَصَابَ<.

مترجم:

1330.

سیدنا ابوہریرہ ؓ نبی کریم ﷺ سے یہی قصہ بیان کرتے ہیں مگر اس حدیث میں یہ نہیں ہے کہ سیدنا ابوبکر ؓ سے کہا: ”اپنی آواز قدرے اونچی کرو۔“ اور سیدنا عمر ؓ سے کہا: ”اپنی آواز کچھ دھیمی رکھو۔“ اس روایت میں مزید یہ ہے کہ آپ ﷺ نے سیدنا بلال ؓ سے فرمایا: ”میں نے سنا تم کچھ اس سورت سے اور کچھ اس سورت سے پڑھ رہے تھے۔‘‘ انہوں نے کہا: یہ ایک عمدہ کلام ہے۔ اللہ نے اس کے بعض کو بعض کے ساتھ جمع فرما دیا ہے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”تم سب نے درست کیا۔“