قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن أبي داؤد: كِتَابُ الْمَنَاسِكِ (بَابُ الْإِفَاضَةِ فِي الْحَجِّ)

حکم : حسن صحيح 

1999. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ الْمَعْنَى وَاحِدٌ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَمْعَةَ عَنْ أَبِيهِ وَعَنْ أُمِّهِ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ يُحَدِّثَانِهِ جَمِيعًا ذَاكَ عَنْهَا قَالَتْ كَانَتْ لَيْلَتِي الَّتِي يَصِيرُ إِلَيَّ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَاءَ يَوْمِ النَّحْرِ فَصَارَ إِلَيَّ وَدَخَلَ عَلَيَّ وَهْبُ بْنُ زَمْعَةَ وَمَعَهُ رَجُلٌ مِنْ آلِ أَبِي أُمَيَّةَ مُتَقَمِّصَيْنِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِوَهْبٍ هَلْ أَفَضْتَ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْزِعْ عَنْكَ الْقَمِيصَ قَالَ فَنَزَعَهُ مِنْ رَأْسِهِ وَنَزَعَ صَاحِبُهُ قَمِيصَهُ مِنْ رَأْسِهِ ثُمَّ قَالَ وَلِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ إِنَّ هَذَا يَوْمٌ رُخِّصَ لَكُمْ إِذَا أَنْتُمْ رَمَيْتُمْ الْجَمْرَةَ أَنْ تَحِلُّوا يَعْنِي مِنْ كُلِّ مَا حُرِمْتُمْ مِنْهُ إِلَّا النِّسَاءَ فَإِذَا أَمْسَيْتُمْ قَبْلَ أَنْ تَطُوفُوا هَذَا الْبَيْتَ صِرْتُمْ حُرُمًا كَهَيْئَتِكُمْ قَبْلَ أَنْ تَرْمُوا الْجَمْرَةَ حَتَّى تَطُوفُوا بِهِ

مترجم:

1999.

ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ‬ ؓ ن‬ے بیان کیا کہ قربانی والے دن شام کو میری باری کی رات تھی، جس میں کہ رسول اللہ ﷺ کو میرے پاس تشریف لانا تھا۔ چنانچہ آپ ﷺ تشریف لائے اور میرے پاس وہب بن زمعہ آیا اور اس کے ساتھ آل ابی امیہ کا ایک اور آدمی بھی تھا۔ ان دونوں نے قمیصیں پہن رکھی تھیں، تو رسول اللہ ﷺ نے وہب سے فرمایا: ”ابوعبداللہ! کیا تم نے طواف افاضہ کر لیا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں، قسم اللہ کی! اے اللہ کے رسول! آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنی یہ قمیص اتار دو۔“ چنانچہ اس نے اپنی قمیص اتار دی اور سر کی جانب سے اتاری۔ اور اس کے ساتھی نے بھی اتار دی، اور سر کی جانب سے اتاری۔ پھر انہوں نے پوچھا، اور یہ کیوں اے اللہ کے رسول؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلاشبہ تمہیں اس دن میں رخصت ہے کہ جب تم جمرہ کو کنکریاں مار لو تو حلال ہو جاؤ۔ یعنی ہر اس چیز سے جو تم پر حرام کی گئی ہے، سوائے بیویوں کے۔ اگر بیت اللہ کا طواف کرنے سے پہلے شام ہو جائے تو تم پھر سے محرم ہو جاؤ گے جیسے کہ کنکریاں مارنے سے پہلے تھے حتیٰ کہ اس کا طواف کر لو۔“